ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 86سال کے وینو گوپال نئے اٹارنی جنرل، اڈوانی۔جوشی کی بھی کر چکے ہیں پیروی،بی جے پی حکومت کے ساتھ ان کا تعلق بابری مسجدشہادت کے وقت سے ہے

86سال کے وینو گوپال نئے اٹارنی جنرل، اڈوانی۔جوشی کی بھی کر چکے ہیں پیروی،بی جے پی حکومت کے ساتھ ان کا تعلق بابری مسجدشہادت کے وقت سے ہے

Sun, 02 Jul 2017 10:43:40    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سینئر وکیل کے کے وینو گوپال کانام ہندوستان کے نئے اٹارنی جنرل کے طور پر منظور ہو گیا ہے۔غور طلب ہے کہ اس وقت کے اٹارنی جنرل مکل روہتگی کی طرف سے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ، ہالینڈ اور پرتگال سفر سے پہلے ہی 86سالہ وکیل وینو گوپال کے نام پر بحث ہو گئی تھی۔کہا جا رہا ہے کہ صدر پرنب مکھرجی نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وینو گوپال مودی کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونے سے پہلے ان سے ملے تھے۔رابطہ کرنے اور بطور اٹارنی جنرل کی ترجیحات کے بارے میں سوال کرنے پر وینو گوپال نے کہا کہ میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی کچھ کہوں گا۔بتا دیں کہ آئین ماہر کے کے وینو گوپال ہندوستان کے 15ویں اٹارنی جنرل ہوں گے،آئین کے ماہر ہیں،انہیں پدم وبھوشن اور پدم بھوشن سے نوازا جا چکا ہے۔اس سے پہلے مرارجی حکومت میں ایڈیشنل سالیسٹر جنرل رہے ہیں۔

وینو گوپال حال ہی میں سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور دیگر کی جانب سے بھی الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں پیش ہوئے تھے۔معاملے میں عدالت نے ملزمان پر مجرمانہ سازش کا الزام بحال کرکے ٹرائل کو 2سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔وینو گوپال بہت سی حکومتوں کی بھی کورٹ میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ٹو جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ گھوٹالے میں وہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

بی جے پی حکومت کے ساتھ ان کا تعلق ایودھیا تحریک کے وقت سے ہے،وہ یوپی کی کلیان سنگھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بابری مسجد کی حفاظت کی جائے گی،اگرچہ 6دسمبر، 1992کو کارسیوکوں نے مسجدکو کو شہیدکر دیاگیا۔وینو گوپال کو بھوٹان حکومت نے آئینی صلاح کارمقرر کیا تھا۔انہوں نے بھوٹان کا آئین بنانے میں کرداراداکیا۔

وینو گوپال کی پیدائش 1931میں کیرل میں ہوئی تھی۔کرناٹک کے منگلورمیں پلے بڑھے۔انہوں نے بیلگام کے راجہ لکھامگوڈا لاء کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ان کے والد ایم کے نامبیار بھی وکیل تھے۔وینو گوپال کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔86سال کے وینو گوپال نے 1954میں میسور ہائی کورٹ کے بار میں رجسٹریشن کرایا تھا،بعد میں مدراس ہائی کورٹ میں اپنے والد ایم کے نامبیار کے تحت پریکٹس شروع کی۔1960میں سپریم کورٹ میں وکالت شروع کی۔


Share: